اوکاڑہ 2 مختلف واقعات میں 2 افراد ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق

اوکاڑہ (ملک ظفر)اوکاڑہ 2 مختلف مقامات پر 2 افراد ٹرین کے نیچے آکر جاںبحق ہوگئے، پہلا حادثہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آیا جہاں ایک نامعلوم شخص ریلوے ٹریک عبورکررہاتھا کہ اچانک ایک مال بردار ٹرین آگئی جس کے نیچے آکر نامعلوم شخص کچلاگیا،اور جاں بحق ہوگیا،دوسرا حادثہ رینالہ خورد واٹر مینجمنٹ آفس کے قریب پیش آیا ،کراچی سے لاہور جانے والی مسافر ٹرین میں سوارایبٹ آبادکا رہائشی محمد ابرار ولد محمد سلیم ٹرین کے گیٹ میں کھڑا تھاکہ اچانک اپنا توازن برقرارنہ رکھنے کی وجہ سے چلتی ٹرین سے نیچے گر پڑا اور اسی ٹرین کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا،ریلوے پولیس نے ضروری کارروائی شروع کرنے کے بعد ریسکیو1122کی مددسے دونوں نعشیوں کوہسپتال منتقل کردیا۔

جواب دیں