اسرائیل، کرونا کے بڑھتے کیسز، 3 ہفتے کے لاک ڈاون کا اعلان

اسرائیل میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد حکومت نے ملک بھر میں رواں ہفتے لاک ڈاون کا فیصلہ کیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے ایک ٹی وی بیان میں کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کی وبا کے کیسز میں غیرمعمولی اضافے کے بعد جمعہ سے یہودیوں کے سال نو کی تقریبات تک کم سے کم تین ہفتوں کے لیے لاک ڈاون لگایا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل میں حالیہ ایام میں کورونا کے کیسز میں غیرمعمولی اضافہ سامنے آیا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ حکومت نے وقت سے پہلے سکول کھولنے اور کاروباری سرگرمیوں کی اجازت دے کر ملک میںکورونا کی وبا پھیلنے کا موقع فراہم کیا۔

جواب دیں