فیس بک اور انسٹاگرام بند کرنے پر 120 ڈالر کا انعام

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک انتطامیہ نے ستمبر کے آخر تک صارفین کے لیے ایک منفرد اور ناقابل یقین پیشکش کی ہے، اس پیشکش سے فائدہ اُٹھانے والے صارفین کو 10 سے 120 ڈالر تک انعام دیا گا جس کے لیے صارفین کو صرف اپنے انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹ کو ایک سے چھ ہفتے کے لیے بند کرنا ہوگا۔ یہ انعام دراصل ایک سروے کے لیے رکھا گیا ہے جس کے ذریعے فیس بک انتظامیہ جاننا چاہتی ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹس انتخابی نتائج پر کس طرح اور کتنا زیادہ اثر انداز ہوتے ہیں۔ امریکا میں صدارتی انتخابات نومبر میں متوقع ہیں اور اسی تناظر میں فیس بک انتظامیہ نے یہ سروے مرتب کیا ہے۔ گزشتہ انتخابات میں فیس بک صارفین کا ڈیٹا سیاسی مقاصد استعمال کرنے کا انکشاف ہوا تھا۔