موٹروے زیادتی کیس ملزم شفقت نے اعتراف جرم کر لیا

لاہور:(نیوز ڈیسک)موٹروے خاتون زیادتی کیس، ذرائع کے مطابق ملزم شفقت نے زیادتی کیس میں اعتراف جرم کر لیا۔ شفقت کوپنجاب پولیس نےگزشتہ روز دیپالپور سے گرفتار کیا تھا۔موٹروے پر خاتون سے زیادتی کیس میں بڑی پیش رفت میں وقار الحسن کی نشاندہی پر ملزم شفقت کو پولیس نے گرفتار کیا، ملزم شفقت کا ڈی این اے بھی میچ کر گیا۔ذرائع کے مطابق شفقت علی کو ایک روز پہلے گرفتار کیا گیا تھا، دوران تفتیش ملزم وقار الحسن نے شفقت کے بارے میں معلومات دی تھیں۔ ملزم وقار الحسن نے خود کو سی آئی اے پولیس کے حوالے کیا تھا۔دوسری جانب موٹروے پر خاتون سے زیادتی کیس کا مرکزی ملزم تاحال گرفتار نہ ہو سکا۔ پولیس نے عابد کے بہنوئی اور مزید رشتہ داروں کو بھی حراست میں لے لیا۔ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔از خود گرفتاری دینے والے ملزم وقار نے دوران حراست اہم انکشاف کیا، ملزم نے تفتیش کے دوران بتایا کہ ملزم عابد کچھ عرصے سے شفقت نامی شخص کے ساتھ وارداتیں کرتا رہا ہے، شفقت بہاولنگر کا رہائشی اور عابد علی کا دوست ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق وقار الحسن ابتدائی تحقیقات میں واقعے میں ملوث نہیں پایا گیا۔

جواب دیں