تین جوان بیٹیاں ہیں, ایسا کام کرنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا، ملزم عباس

نجی ٹی وی جی این این نیوز کے مطابق مبینہ ملزم عباس نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ مل میں کام کرتا تھا ، اس کی تین جوان بیٹیاں ہیں وہ ایسا کام کرنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا ، مرکزی ملزم عابدعلی کے ساتھ کام کی حد تک رابطہ ہوتا تھا ۔ملزم عباس کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہناتھا کہ عابدعلی مجرم کےساتھ کوئی رابطہ نہیں ، 12 دن پہلے رابطہ ہوا تھا ۔ عباس نے بتایا کہ عابدعلی ہمارے پاس آیا اور کہنے لگا کہ کام پر رکھ لو ، عابد علی کام پر جانے کیلئے ہمارے ساتھ رابطہ رکھتا تھا ، 10 سے 12 دن پہلے اس کا فون آیا اور کہنے لگا کہ مل کب چلنی ہے ، باہر آ کر بات سن لو ، عابدعلی دکان پر آیا تو کہنے لگا کہ موٹر سائیکل ٹھیک کروانی ہے ۔

جواب دیں