روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا

انٹر بینک میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر میں 5پیسے کا اضافہ ہوا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 166 روپے سے بڑھ کر 166.05 روپے اور قیمت فروخت 166.20 روپے سے بڑھ کر 166.25 روپے ہو گئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 166روپے اور قیمت فروخت 166.40 روپے پر بدستور برقرار رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو یورو کی قدر میں 10پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 195.30 روپے سے بڑھ کر 195.60 روپے اور قیمت فروخت 197.50 روپے سے بڑھ کر 197.60 روپے ہو گئی جبکہ 1 روپے کے ریکارڈ اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 212روپے سے بڑھ کر 213 روپے اور قیمت فروخت 214 روپے سے بڑھ کر 215 روپے پر جا پہنچی۔

جواب دیں