100 سال قبل روانہ ہونے والا پوسٹ کارڈ منزل مقصود پر پہنچ گیا

امریکی ریاست مشیگن میں رہائش پذیر ایک خاتون اس وقت شدید حیران ہوئیں جب انہیں ڈاک کے ذریعہ ایک پوسٹ کارڈ موصول ہوا جو 100 سال قبل روانہ کیا گیا تھا۔ برٹانی کیچ نے بتایا کہ پہلے تو انہوں نے اپنی مصروفیات کی وجہ سے کارڈ کو زیادہ اہمیت نہیں دی لیکن جب انہوں نے کارڈ کا جائزہ لیا تو اس پر 29اکتوبر 1920 کی تاریخ درج تھی۔ پتہ تو ان کے گھر کا ہی درج تھا لیکن پوسٹ کارڈ رائے میکوئین کے نام پر تھا اور پوسٹ کارڈ پر تحریر کے آخر میں فلوسی برجیس کے دستخط تھے ۔ کارڈ ہیلوئین طرز پر تھا جس میں ایک کالی بلی نے جھاڑو تھام رکھی ہے ، ایک عورت کو چھڑی اور جادو گرنی کی ٹوپی کے ساتھ چمگادڑ ،بطخ اور الو کے ساتھ بھی دکھایا گیا ہے ۔ پوسٹ کارڈ پر جارج واشنگٹن کی شبیہہکا ایک سینٹ والا ٹکٹ اور جیمز ٹائون کا ڈاک کا نشان بھی چسپاں ہے ۔پوسٹل سروسز کے ترجمان نے وضاحت کی کہ جب ڈاک نیٹ ورک سے باہر نکل جا تی ہے تو قدیم خطوط اور پوسٹ کارڈز نوادرات کی دکانوں اور آن لائن بھی فروخت ہو جا تے ہیں ،انہیں دوبارہ سسٹم میں شامل کر لیا جا تا ہے ۔

جواب دیں