صبا قمر کی ہم شکل تصویر

پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر کی تصویر وائرل ہو گئی۔اداکارہ صبا قمر کی وائرل تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 2 خاتون موجود ہیں اور دونوں صبا قمر کی شکل کی ہیں۔ صبا قمرکی اس تصویر کے حوالے سے سوشل میڈیا صارفین کا یہ ماننا ہے کہ اس تصویر میں صبا اور ان کی جڑواں بہن ہیں کیونکہ ان دونوں کی شکل بالکل ایک جیسی ہی ہے۔ صارفین تشویش کا شکار ہے کیونکہ صبا قمر کے بارے میں پہلے کبھی جڑواں بہن والی بات نہیں سنی ہے۔ خیال رہے اداکارہ کی وائرل تصویر کے پیچھے حقیقت یہ ہے کہ اس تصویر میں 2 صبا قمر موجود ہیں لیکن حقیقت میں صبا ایک ہی ہیں اور ان کی کوئی جڑواں بہن نہیں اور نہ ہی کوئی ہم شکل ہے۔ یاد رہے کہ یہ دونوں تصاویر اداکارہ کی الگ الگ تھیں جنہیں ایڈیٹنگ سافٹ وئیر کے ذریعے ملا دیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ صرف آنکھوں کا دھوکا ہے جو ایڈیٹنگ سافٹ وئیر کی وجہ سے ہوا ہے۔

جواب دیں