پنجاب کابینہ میں 2 وزراء کے قلمدان تبدیل

پنجاب کابینہ میں 2 وزراء کے قلمدان تبدیل کر دیئے گئے ہیں، تبدیل کیئے جانے والے وزراء میں حسین جہانیاں گردیزی اور نعمان لنگڑیال شامل ہیں۔ پنجاب کابینہ میں محکموں کی تبدیلی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری کیئے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق حسین جہانیاں گردیزی سے مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا قلمدان واپس لے کر انہیں وزیرِ زراعت بنا دیا گیا ہے۔ نعمان لنگڑیال سے وزارتِ زراعت کا قلمدان واپس لے کر انہیں وزیرِ مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ بنا دیا گیا ہے۔ وزارتوں کی تبدیلی کا یہ نوٹیفکیشن وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی منظوری کے بعد چیف سیکریٹری نے جاری کیا ہے۔

جواب دیں