سندھ میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس، نیب کو کاروائی جاری رکھنے کا حکم

سپریم کورٹ نے نیب کو ایس پی غلام نبی کیریو کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے سندھ ریزرو پولیس میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس نمٹا دیا ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ لگتا ہے غیرقانونی بھرتیوں کو حکومتی آشیربادقانونی بھرتیوں کا کیس نمٹا دیا ۔چیف جسٹس نے کہا کہ لگتا ہے غیرقانونی بھرتیوں کو حکومتی آشیرباد حاصل تھی ۔ سندھ ریزرو پولیس میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت پیر کو چیف جسٹس گلزار احمدکی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ وزیراعلی سندھ نے انکوائری کے بعد ملوث افسران کو سزائیں دیں۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ مرکزی کردار غلام نبی کیریو کو کم ترین سزا کیوں دی گئی؟ جبکہ ان کے دستخط سے تقرریوں کے تمام لیٹرز جاری ہوئے ، کیا غلام نبی کیریو جرم ثابت ہونے پر بھی پولیس میں ہی ہیں؟ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ کم ترین سزا ملنے پر غلام نبی کیریو کی ملازمت برقرار ہے، نیب نے غیر قانونی بھرتی کیس میں گرفتار کر رکھا۔

جواب دیں