کراچی شہر میں آج کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی شہر میں آج کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرِ قائد کا کم سے کم درجۂ حرارت 27 اعشاریہ 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر میں شمال مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔

جواب دیں