میر شکیل الرحمن کی گرفتاری پر ایان علی کی مذمت

منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت لینے والی پاکستان کی ماڈل اور گلوکارہ ایان علی نے ایڈیٹر انچیف جنگ جیو گروپ میر شکیل الرحمٰن کی بے بنیاد گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ایان علی نے لکھا کہ ’وہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری اور غیرقانونی تحویل کی شدید مذمت کرتی ہیں۔‘ ایان علی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’میر شکیل الرحمٰن کو گزشتہ 6 ماہ سے بغیر کسی مقدمے کے نظر بند کیا ہوا ہے جو اِس ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ایک بدترین مثال ہے۔‘ ماڈل نے اپنے کیس کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں خود بھی ماضی میں اِس طرح کے بے بنیاد الزاموں کی شکار رہی ہوں اِسی لیے میں میرشکیل الرحمٰن کے خلاف ہونے والی سازشوں کو بہتر طریقے سے سمجھ سکتی ہوں۔‘

جواب دیں