لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج سلیم ملک کی اپیل کی سماعت کریں گے

لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں چوہان سابق ٹیسٹ کپتان سلیم ملک کی اپیل کی سماعت کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان، بطور آزاد ایڈجیوڈیکیٹر، سلیم ملک کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کریں گے جہاں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے فراہم کی گئی اپریل 2000 کی ایک گفتگو کے ٹرانسکرپٹ سے متعلق معاملے پر سماعت ہوگی۔ سلیم ملک اب تک اس گفتگو کے حوالے سے جواب دینے میں ناکام رہے ہیں، پاکستان کرکٹ بورڈ آزاد ایڈ جیوڈیکیٹر کی منظوری کے بعد سماعت کی تاریخ اور مقام کا اعلان کردے گا

جواب دیں