ٹیوشن سینٹر کے استاد کی کمسن بچیوں پر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل

پنجاب کے ضلع جہلم میں ٹیوشن سینٹر کے استاد کی کمسن بچیوں پر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ جہلم کی پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے بچیوں پر تشدد کرنے والے ٹیچر کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق جہلم شہر کے محلہ خانساماں میں ٹیوشن سینٹر میں استاد نے سبق یاد نہ کرنے پر کمسن بچیوں پر تشدد کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی ڈی ایس پی سٹی نے ٹیچر کو حراست میں لے لیا، تاہم بچیوں کے والدین نے ڈی ایس پی دفتر میں پہنچ کر استاد کو معاف کر دیا ہے۔

جواب دیں