سنجے دت کی اہلیہ نے شوہر کے ساتھ نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

موذی مرض پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا بھارتی فلم انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار سنجے دت کی اہلیہ مانیتا دت نے اپنے شوہر کے ساتھ نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔ سنجے دت کی اہلیہ مانیتا دت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کی اسٹوری میں اپنے شوہر کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ سنجے دت کے ہمراہ پرواز میں موجود ہیں۔ مانیتا دت کی جانب سےانسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی جانے والی تصویر میں سنجے دت ’وکٹری فنگرز‘ سے جیت کا اشارہ دیتے نظر آرہے ہیں۔ سنجے دت کی اہلیہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’زندگی کو جنم دیں۔‘

جواب دیں