سشانت سنگھ راجپوت کی ایک نئی ویڈیو منظر عام پر

رواں سال خودکشی کرکے اپنی جان لینے والے بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی ایک نئی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس میں بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان اپنے دوست سشانت کے ہمراہ سگریٹ نوشی کرتی نظر آرہی ہیں۔ سشانت سنگھ خودکشی کیس میں گرفتار ہونے والی ریا چکرورتی نے تحقیقات کے دوران یہ انکشاف کیا تھا کہ سشانت کی سابقہ گرل فرینڈ سارہ علی خان بھی اُن کے ساتھ مل کر منشیات کا استعمال کرتی تھیں، ریا چکرورتی کے اس انکشاف کے بعد اب ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ سشانت سنگھ راجپوت کی منظر عام پر آنے والی ویڈیو اُن کے فارم ہاؤس کی ہے اور ڈرون کیمرہ کے استعمال سے ریکارڈ شدہ اس ویڈیو کلپ میں دونوں ساتھی اداکاروں کو فلم ’کیدار ناتھ ‘ کی کامیابی کے بعد جشن منانے کی صورت میں سگریٹ نوشی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسی طرح کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں سشانت سنگھ اور ریا چکرورتی کو سگریٹ نوشی کرتے دیکھا گیا تھا۔

جواب دیں