شہباز شریف نے عدلیہ کے فیصلے کو رد کردیا، نواز شیف علاج کرا کے ہی آئیں گے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہاہے کہ عدلیہ ہمیشہ سے احترام کرتے ہیں لیکن محمد نواز شریف کی علاج کے بغیر واپسی ممکن نہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ محمد نوازشریف کیبغیر علاج واپسی سے ان کی زندگی کوشدید خطرہ ہے ، زندہ رہنے کا حق سب سے اہم ہے، اسے نظرانداز نہیں کیاجاسکتا،مسئلہ واپسی نہیں ، نوازشریف کا علاج ہے۔ انہوںنے کہاکہ بیگم کلثوم نواز کے علاج کے وقت پی ٹی آئی والے جھوٹ بولتے رہے کہ ’’وہ ٹھیک ہیں‘‘، کیا اس نقصان کا ازالہ ممکن ہے؟ ،بیرون ملک ڈاکٹرز کہہ چکے ہیں کہ موجودہ حالات میں نوازشریف کا سفر کرنا جان لیوا ہوسکتا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے اعتراف کیا تھا کہ نواز شریف کا پاکستان میں علاج نہیں ہوسکتا،سرکاری اور غیرسرکاری ڈاکٹرز کی تصدیق اورتجویز پر حکومت نے نوازشریف کو لندن بھیجا، نوازشریف علاج کے مقصد سے باہر گئے، کورونا کے سبب اس میں تاخیر ہوئی

جواب دیں