اقوام متحدہ کی امن فوج کے 90 اہلکار کرونا کا شکار

اقوام متحدہ کی لبنان میں موجود امن افواج (یونیفیل)کے 90 فوجیوں کو کرونا وائرس لاحق ہوگیا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق لبنان میں تعینات یو این امن افواج کے ترجمان نے بتایاکہ تمام متاثرہ فوجیوں کو کرونا کے علاج کے لئے یونیفیل کی خصوصی طور پر تیار کردہعمارت میں منتقل کردیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق متاثرہ افراد میں سے 88 کا تعلق ایک ہی دستے سے ہے مگر ترجمان نے ان تمام فوجیوں کی قومیتیں ظاہر نہیں کی۔امن افواج کے ترجمان کے مطابق یونیفیل نے وائرس کی روک تھام کے لئے متاثرہ افراد سے تعلق میں رہنے والے تمام افراد کی ٹریسنگ کی اور ان کے ٹیسٹ کروائے تاکہ اس وبا کو پھیلنے سے روکا جائے۔لبنان اور اسرائیل کی سرحد پر تعینات ہونے والی یونیفیل افواج کا قیام 1978 میں عمل میں لایا گیا تھا جس میں 45 ممالک کے فوجی شامل ہوتے ہیں۔ماہ اگست میں اقوام متحدہ نے امن مشن کے دورانیے میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی تھی مگر اس دورانیے کے لئے فوجیوں کی تعداد 15 ہزار سے کم کر کے 13 ہزار کر دی گئی ہے۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ان نئے کیسز کی وجہ سے یونیفیل کے لبنان اسرائیل سرحد پر آپریشنز متاثر نہیں ہوئے ہیں۔

جواب دیں