محبت کے 18 سال پر محیط تعلق کا انتہائی بھیانک اور عبرتناک انجام

محبت کے 18 سال پر محیط تعلق کا انتہائی بھیانک اور عبرتناک انجام۔ خاتون نے محبت میں دھوکہ دینے والے آشنا کے جنسی اعضاء کاٹ کر اسے مردانہ صفات سے محروم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں انتہائی تشویشناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں محبوبہ نے اپنے محبوب کے جنسی اعضاء ہی کاٹ ڈالے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہاڑی کے محنت کش اقبال کے خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور ان کا یہ تعلق 18 سال کے لمبے عرصے پر محیط ہے۔ تاہم اسی دوران ان کے تعلق میں خرابی پیدا ہو گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اقبال کے کسی دوسری خاتون کے سات بھی تعلقات تھے جس پر خاتون نے اسے دھوکہ دہی کا مرتکب جان کر عبرت ناک سزا دینے کا فیصلہ کیا۔ بتایا گیا ہے کہ خاتون نے جنسی تعلقات قائم کرنے کا کہہ کر بہانے سے محنت کش اقبال کو اپنے گھر میں بلایا اور پھر موقع ملتے ہی اس کے جسم کے نازک اعضاء کاٹ کر اسے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے مردانہ صفات سے محروم کر دیا۔ اعضاء مخصوصہ سے ہاتھ دھو بیٹھنے کے بعد اقبال نے زخمی حالت میں تھانہ ہربنس پورہ جا کے اپنی محبوبہ کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون حال کی گھڑی تک غائب ہے۔ خاتون واردات کے فوراَََ بعد فرار ہو گئی تھی۔ تازہ اطلاعات کے مطابق پولیس نے ابتدائی تحقیقات مکمل کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

جواب دیں