امریکہ، کرونا سے ہلاکتوں کا نیا ریکارڈ

امریکہ میں عالمی سطح پر کورونا کے باعث ہلاکتوں کا نیا ریکارڈ۔ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی، متاثرین کی تعداد میں بھی مسلسل اضافہ ریکارڈ۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث ہلاک شدگان کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ 2 لاکھ سے زائد ہلاکتوں کے ساتھ امریکہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ جانی نقصان برداشت کرنے والے ممالک کی فہرست میں بدستور پہلے نمبر پر ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کے کیسز میں بھی یومیہ ٹھیک ٹھاک اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ کورونا سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے عالمی میٹر کے مطابق امریکہ میں اب تک مہلک کورونا وائرس 67 لاکھ 88 ہزار 147 لوگوں کو متاثر کر چکا ہے۔ امریکہ میں اس وقت کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 25 لاکھ سے زائد ہے جبکہ 40 لاکھ سے زائد افراد وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

جواب دیں