سارو گنگولی بھی تعصب کا شکار، پاکستانی کھلاڑیوں کی تصویر کو دھندلا دیا

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی بھی تعصب میں مبتلا نکلے۔ 49 سالہ سارو گنگولی نے شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھینچی گئی اپنی ایک تصویر کے بیک گراؤنڈ میں موجود پاکستانی پلیئرز کی تصاویر کو ہی دھندلا کردیا۔ گذشتہ روز گنگولی نے آئی پی ایل اور یو اے ای آفیشلز کے ہمراہ شارجہ گراؤنڈ کا دورہ کیا۔ وہاں پر کھینچی گئی اپنی ایک تصویر انھوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی مگر عقب میں موجود پاکستانی پلیئرز کی ایک تصویر کو دھندلا دیا۔ ذرائع کے مطابق سابق کپتان سارو گنگولی نے جن پاکستانی کھلاڑیوں کی تصویر کو دھندلا کیا ان میں جاوید میانداد، مصباح الحق، راشد لطیف،اظہر محمود اور دنیش کنیریا سمیت دیگر کھلاڑی شامل تھے۔ یاد رہے کہ خود سارو گنگولی اس میدان پر پاکستان کے ساتھ اپنے دور میں متعدد میچز کھیل چکے ہیں۔

جواب دیں