پنجاب پولیس کی بڑی کارروائی منڈی بہاؤالدین 73 کلو چرس برآمد 12 ملزمان گرفتار

منڈی بہاؤالدین: 73کلو گرام چرس برآمد12ملزمان گرفتار مقدمات درج ڈی پی او سید علی رضامنڈی بہاؤالدین (پ ر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین سیدعلی رضا نے ضلع کا چارج سنمبھالتے ہی منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا، تھانہ میانہ گوندل کے علاقہ گڑھ قائم کے بارے متعدد شکایات موصول ہوئیں جس پرڈی پی اوسید علی رضا کی ہدایت پر ایس ڈی پی او سرکل ملکوال راجہ فخر بشیر، ایس ایچ او تھانہ میانہ گوندل سیف اللہ معہ پولیس ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھا پولیس ٹیم نے بدنام زمانہ منشیات فروش 12ملزمان کوگرفتارکر کے ملزمان کے قبضہ سے73کلوگرام چرس رائفل 44بور اور رائفل223بور برآمد کر کے مقدمات درج رجسٹر کئے گئے گرفتار ملزمان میں محمد خان، عیسیٰ خان، افضل، رفاقت، لیاقت، سیف اللہ، ظہیر، طیب، رابعہ، عنصر بی بی، شمریزہ اور کنیز بی بی شامل ہیں۔ ڈی پی او سید علی رضا نے کہا کہ ضلعی پولیس سماج دشمن اور نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ کرنے والے منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پرکاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ڈی پی او سید علی رضا نے کہا کہ منشیات فروشی جیسے مکروہ دھندہ کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیاجائیگا اورمنشیات فروشوں کے خلاف مزید گھیرا تنگ کر کے ان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائیگی اور ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، ایسے افراد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں،



جواب دیں