ڈیٹا لیکس میں مبینہ طور پر ملوث 8 افسران کو شوکاز نوٹس جاری

ڈیٹا لیکس میں مبینہ طور پر ملوث 8 افسران کو شوکاز نوٹس جاری ،روزنامہ جنگ میں شائع خبر کے مطابق ایس ای سی پی نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ پر 8 افسران کو شوکاز نوٹس جاری کیے ہیں ان میں ایڈیشنل ڈائر یکٹر (مارکیٹنگ ) بھی شامل ہیں جبکہ دیگر افسران کا تعلق آئی ٹی ونگ اور مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ سے ہے۔ذرائع نے بتایا کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی سربراہ سعدیہ خان نے ہفتہ کے روز ڈیٹا لیکس کی رپورٹ ایس ای سی پی کو پیش کر دی تھی،مذکورہ افسران سات روز کے اندر اپنا جواب جمع کرائیں گے۔ذرائع کے مطابق ڈیٹا لیک کا معاملہ وفاقی کابینہ میں بھی زیر بحث آیا اور چیئرمین ایس ای سی پی نے وزیراعظم سے بھی ملاقات میں معاملے سے متعلق اپ ڈیٹ کیا۔