پاکستان کی سلامتی، جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاک فوج دشمن کو ہر طرح کے خطرات میں موثر جواب دینے کیلئے تیار ہے ،پاکستان کی سلامتی، جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں گے۔ منگل کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جہلم کے قریب فیلڈ فائرنگ رینج کا دورہ کیا ۔آرمی چیف نے اسٹیٹ آف دی آرٹ وی ٹی فورٹینک کا عملی مظاہرہ دیکھا۔ آرمی چیف نے افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج درپیش چیلنجز اور علاقائی خطرات سے بخوبی آگاہ ہے، مادر وطن کے دفاع کیلئے اندرونی اور بیرونی چیلنجز پر توجہ مرکوز ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کو ہر طرح کے خطرات میں مؤثر جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی، جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کیلئے تمام اقدامات بروئے کارلائیں گے۔ پاک فوج کے سربراہ نے کہا کہ دشمن کے مذموم عزائم کوخاک میں ملانے کیلئے مکمل دفاعی صلاحیت موجودہے۔ آرمی چیف نے کہاکہ آرمی چیف نے ٹینکوں کے مظاہرے، جوانوں کے پیشہ ورانہ معیارکی تعریف کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق وی ٹی فور ٹینک آرمرڈ کور میں آلخالد ون کے بعد شاندار اضافہ ہے،یہ ٹینک دشمن کے مزموم مقاصد سے نمٹنے میں پاکستان کی مجموعی دفاعی صلاحیت کی مضبوطی میں اہم اضافہ ہے