سرکاری دفاتر کیلئے نئے ایس او پیز جاری

ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد حکومت نے سرکاری دفاتر کیلئے نئے ایس او پیز جاری کر دیئے ہیں ۔ سرکولر میں کہا گیا ہے کہ تمام دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین ماسک لازمی پہنیں۔کو رونا علا ما ت کی صورت میں فوری انچارج کو آئیسولیشن کے حوالے سے آگاہ کریں ۔دفاتر میں ای فائلنگ پر کام کیا جائے ، اگر ہارڈ فائل کو آگے بھیجنا ہے تو سٹاف فائل اور دستاویزات کو سینٹائز کرے ۔میٹنگز فونز اسکائپسز ویڈ لنکس پر منعقد کی جائیں ۔دفاتر کو صبح شام سینٹائز کیا جائے ۔ماسک پہنے بغیر لفٹوں کے استعمال کی اجازت نہ دی جائے، دریں اثنا ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 582 نئے کیسز رپورٹ ہوے ہیں ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے جاری اعداد شمار جاری کے مطابق ملک بھر میں مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 886 تک جا پہنچی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 4 اموات ہوئیں ۔ملک بھرمیں مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 424 ہوگئی۔ سندھ میں مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 34 ہزار 243 ہوگئی۔ پنجاب میں 98 ہزار 487 اور خیبر پختونخوا میں 37 ہزار 387 رپورٹ ہوے ہیں ۔اسلام آباد میں 16 ہزار 207 اور بلوچستان 14 ہزار 499 تعداد ہوگئی۔ آزاد کشمیر 2 ہزار 560 اور گلگت میں 3 ہزار 513 ہوگئی۔ صحتیاب مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 159 ہوگئی ۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے ہسپتالوں میں 106 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔ اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1912 ہے۔ اس وقت 868 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔