جعلی اکاؤنٹ اسکینڈل کیس، آصف زرداری کی حاضری سے استثناء کی درخواست دائر

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جعلی اکاؤنٹ اسکینڈل اور جعلی ٹرانزیکشن کے کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے آج حاضری سے استثناء کی درخواست دائر کردی گئی۔سابق صدر کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ کیس کی سماعت مقرر ہونے سے متعلق میرے وکیل فاروق ایچ نائیک کو پہلے معلوم نہیں تھا اور انہیں گزشتہ شام اس متعلق بتایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری کو بھی بروقت پیشی کیلئے اطلاع نہیں دی جاسکی، ان کی عمر 65 سال ہے اور وہ طبی بنیادوں پر ضمانت پر ہیں، کورونا کی وجہ بھی عدالت حاضر ہونا ممکن نہیں ہے۔