طلال چوہدری جھگڑے میں زخمی

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری جھگڑے میں زخمی ہو گئے۔ 92 نیوز کے مطابق طلال چوہدری جھگڑے میں زخمی ہو گئے جس کے بعد انہیں لاہور کے نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ طلال چوہدری کے سر اور کمر پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ جھگڑے میں طلال چوہدری کی مختلف ہڈیاں بھی فریکچر ہوئی ہیں۔ طلال چوہدری کو نجی اسپتال کے ایگزیکٹو روم میں رکھا گیا ہے۔طلال چوہدری کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔واضح رہے گذشتہ رات سے طلال چوہدری کے جھگڑے کے معاملے کے حوالے سے مختلف طرح کی باتیں گردش کر رہی ہیں تاہم ن لیگ کے کسی رہنما کی جانب سے تاحال اس بارے میں کوئی بیان نہیں سامنے آیا اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ طلال چوہدری کا جھگڑا کن لوگوں کے ساتھ اور کن وجوہات کی بنا پر ہوا۔