کوہلی پر بڑا جرمانہ

میں کنگز الیون پنجاب کیخلاف شکست کے بعد رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی پر سلو اوور ریٹ پر 12 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی کی ٹیم نے مقررہ وقت میں 20 اوورز پورے نہیں کیے، جمعرات کو کنگز الیون پنجاب کے خلاف کوہلی نے چھ باؤلرز کا استعمال کیا تھا ۔ یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کا 13 واں ایڈیشن متحدہ عرب امارات میں 19 ستمبر سے شروع ہوگیا ہے۔ انڈین پریمیر لیگ کے فائنل سمیت تمام میچز متحدہ عرب امارات کے 3 مقامات دبئی، شارجہ اور ابوظبی میں کھیلے جائیں گے۔ 53 میچز پر مشتمل لیگ کا فائنل میچ 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔