بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم عوام کے ہتھے چڑھ گیا

شہر قائد کے علاقے کورنگی میں بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے کورنگی میں بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی ضیا کالونی میں بچی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم رفیق کو اہل محلہ نے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ ذرائع کے مطابق اہل محلہ نے ملزم رفیق کو کھمبے سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کیا۔پولیس کے مطابق بچی کے چیخ و پکار پر اہل محلہ جمع ہوئے اور ملزم کو پکڑ کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا علاقہ مکین ملزم کو پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کررہے تھے جب پولیس نے ملزم کو پکڑ کر موبائل میں ڈالا تو اس وقت بھی اہل محلہ کی جانب سے اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سانحہ گجر پورہ کے بعد سے ملک میں خواتین اور بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے کیسز رپورٹ ہونے کی شرح میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ اس تمام صورتحال میں عوام اور عوامی نمائندوں کی جانب سے جنسی زیادتی کے ملزمان کو سخت اور عبرت نام سزائیں دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔