ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ جج کے لیے نام کا اعلان کردیا

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ کی جج کے لیے ایمی کونی بیریٹ کے نام کا اعلان کردیا۔ ایمی قدامت پسند جج تصور کی جاتی ہیں۔ ڈیمو کریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا کہ سینیٹ الیکشن سے پہلے نامزد سپریم کورٹ جج کی منظوری نہ دے۔ جوبائیڈن نے صدر ٹرمپ کو ہٹلر کے پروپیگنڈا وزیر گوئبلز سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ مباحثے میں ٹرمپ کی جانب سے ذاتی حملوں اور جھوٹ کی توقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ حقائق پر بحث کرنا نہیں جانتے۔ ٹرمپ ایک ہی کام جانتے ہیں کہ ذات پر حملہ کیسے کیا جائے۔