چاقو حملے کے الزام میں 7 افراد زیر حراست

پیرس میں چاقو حملے کے الزام میں 7 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، چاقو حملے میں 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔ پیرس میں گستاخانہ خاکے شائع کرنے والے فرانسیسی اخبار کے سابقہ دفتر کے باہر چاقو سے حملہ کیا گیا تھا۔ فرانسیسی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ مرکزی ملزم اور الجزائر کے شہری سمیت 7 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ فرانس کے وزیر داخلہ نے واقعہ کو دہشتگردی قرار دے دیا اور کہا ہے کہ دہشتگردوں نے ملک میں نیا خونی حملہ کیا۔ حکام کے مطابق حملے کا نشانہ بنائے گئے افراد کو گہرے زخم آئے ہیں۔ پراسیکیوٹر کے مطابق حملے میں دستاویزی فلم بنانےکی کمپنی کے دو ملازمین زخمی ہوئے ہیں اور حملہ آور ان کو جانتا نہیں تھا۔