سنی سنائی باتوں پر یقین کر کے میری عزت پر سوال نہ اٹھایا جائے

میں بھی ایک ماں ہوں، بہن ہوں اور کسی کی بیٹی ہوں اور ایک عزت دار گھرانے سے ہوں۔ میرا کسی معاملے سے کوئی تعلق نہیں، سنی سنائی باتوں پر یقین کر کے میری عزت پر سوال نہ اٹھایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی خاتون رکن قومی اسمبلی عائشہ رجب علی نے اپنے متعلق مین اسٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا پر جاری بحث پر عوام سے درخواست کی ہے کہ سنی سنائی باتوں پر یقین کر کے ان کی عزت پر سوال نہ اٹھایا جائے۔عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری ایک پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ آج سارا دن سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر میری ذات سے متعلق جو جو باتیں ہوئی ہیں تو یہ صرف میری ہی نہیں بلکہ عورت ذات کی تذلیل کی گئی ہے۔ اپنے ٹوئیٹر پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ ’’میں بھی ایک ماں ہوں، بہن ہوں اور کسی کی بیٹی ہوں اورایک عزت دار گھرانے سے ہوں‘‘۔ رکن قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ ان کا کسی معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے عوام سے درخواست ہے کہ سنی سنائی باتوں پر یقین کر کے ان کی عزت پر سوال نہ اٹھایا جائے۔