ظفر مرزا کو عالمی ادارہ صحت میں اعلیٰ ترین عہدہ مل گیا

ظفر مرزا کو عالمی ادارہ صحت میں اعلیٰ ترین عہدہ مل گیا، وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی برائے صحت عمران خان کی درخواست پر پاکستان آئے تھے، 2 ماہ قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر عالمی ادارہ صحت کو خیرباد کہہ کر پاکستان آنے والے ظفر مرزا کو دوبارہ ڈبلیو ایچ او میں اعلیٰ عہدہ مل گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے صحت ظفر مرزا کو ایڈوائزر برائے یونیورسل ہیلتھ کوریج تعینات کیا گیا ہے۔ ظفر مرزا کی جانب سے 2 ماہ قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت کے عہدے سے استعفیٰ دیا گیا تھا، جس کے بعد اب انہیں ایک نئی ذمے داری مل گئی ہے ۔