بیجنگ میں سالانہ آٹو شو کا آغاز

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سالانہ آٹو شو کا آغاز ہوگیا ہے ۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت بیجنگ میں سالانہ آٹو شو کا آغاز 26 ستمبر سے ہوگیا ہے جو 5 اکتوبر تک جاری رہے گا ۔ بیجنگ آٹو شو کی انتظامیہ کے تجمان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اس کار میلے میں ہر قسم پرانی اور جدید طرز کی گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں جبکہ نئے ماڈلز کی چمچماتی اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کاریں لوگوں کی مرکز نگاہ ہیں۔