وزیراعظم آج ہارٹ اسٹنٹس مینو فیکچرنگ کا افتتاح کریں گے

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج نسٹ سائنس پارک میں ہارٹ اسٹنٹس مینو فیکچرنگ کا افتتاح کریں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ہارٹ اسٹنٹس مینو فیکچرنگ کا افتتاح میڈیکل ٹیکنالوجی میں پاکستان کا ایک اور بڑا قدم ہے۔ فواد چوہدری نے بتایا کہ یہ اسٹنٹس یورپین اسٹنڈرڈز کے مطابق ہیں، اس سہولت سے پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہو گیا جو اسٹنٹس بنانے کی میڈیکل ٹیکنالوجی کے حامل ہیں۔

جواب دیں