گلوکار کمار سانو کورونا کا شکار

بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور گلوکار کمار سانو کا عالمی وبا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کی اطلاع اُنہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں دی ہے۔ 90 کی دہائی میں بالی وڈ فلموں کو مقبول ترین گیت دینے والے نامور بھارتی گلوکار کمار سانو کی ٹیم نے گلوکار کے چاہنے والوں کو اُن کی صحت سے متعلق ایک اہم خبر دیتے ہوئے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر پیغام جاری کیا۔ فیس بُک پر جاری کردہ پیغام میں کمار سانو کی ٹیم نے بتایا کہ ’کمار سانو نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کے نتائج مثبت آئے ہیں۔‘ اپنے پیغام میں کمار سانو کی ٹیم نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ گلوکار کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کریں۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکار کمار سانو رواں ماہ 14 اکتوبر کو اپنے اہلخانہ کے پاس لاس اینجلس روانہ ہونے والے تھے لیکن کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر اُن کا دورہ منسوخ کرکے اُنہیں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

جواب دیں