رشوت لیکر قاتل پکڑنے والا پولیس اہلکار گرفتار

اینٹی کرپشن پنجاب نے قتل کے ملزم پکڑنے کے لیے 50 ہزار روپے رشوت وصول کرنے پر انویسٹی گیشن انچارج شاہدرہ پولیس کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق ملزم تھانیدار عامر نذیر چیمہ نے ایک شہری خلیل بھٹی سے قتل کے ملزم پکڑنے کے لیے 2 لاکھ روپے رشوت طلب کی۔ اس کے بعد ملزم تھانیدار نے خلیل بھٹی سے 50 ہزار روپے بطور رشوت وصول کیے جس پر اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا اور عامر نذیر چیمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا گیا ۔

جواب دیں