چائے کا کپ سادہ زندگی کی یاد دلاتا ہے

پاکستان کے سینئر اداکار عدنان صدیقی کا اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہنا ہے کہ چائے کا کپ اُنہیں ماضی کے اُن خوبصورت دنوں کی یاد دلاتا ہے جب جیب چھوٹی اور دل بڑے ہوا کرتے تھے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عدنان صدیقی نے چائے کی کپ کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے چاہنے والوں اس کپ کی کہانی سُناتے ہوئے لکھا کہ ’چائے کا کپ ہر دن مجھے میرے بچپن کے دنوں کی یاد دلاتا ہے۔‘ عدنان صدیقی نے چائے کے کپ سے اپنی محبت بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ’چائے کا کپ مجھے اس سادہ زندگی کی یاد دلاتا ہے جب جیبیں چھوٹی اور دل بڑے ہوا کرتے تھے، جب زندگی آسان ہوا کرتی تھی، اُس وقت دوستی ختم کرنے کے لیے نہیں کی جاتی تھی، جب خواہشیں کم اور پیار زیادہ ہوتا تھا، اُس وقت میں جوان تھا۔‘

جواب دیں