کوہلی کا ڈانس وائرل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل) کے دوران گراؤنڈ میں ڈانس کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔ ویرات کوہلی اپنی کرکٹ پرفارمنس کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا پر زیر بحث رہتے ہیں مگر اس کے علاوہ ان کے ڈانس اور دیگر مزاحیہ قسم کے ایکٹ بھی سوشل میڈیا صارفین میں پسندیدگی کا باعث بنتے ہیں۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کا کپتان بننے اور بہت اچھی پرفارمنس دینے اور ریکارڈ رنز بنانا بھی ان کی شہرت کی ایک وجہ تھا مگر بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما سے شادی کرنے کے بعد ان کی شہرت میں بے تہاشہ اضافہ ہوا۔

جواب دیں