اوپیز کی خلاف ورزی پر غیر ملکی ایئرلائن کیخلاف ایکشن

سول ایوی ایشن نے ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر غیر ملکی ایئرلائن کیخلاف ایکشن لے لیا،ایس او پیز کی خلاف ورزی پر غیرملکی ایئرلائن کو جرمانہ کر دیا گیا۔سینئرجوائنٹ سیکریٹری کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن نےقطر ایئرویز پر ایک لاکھ کا جرمانہ عائد کر دیا، ایئرلائن مسافروں کے کورونا ٹیسٹ اور قرنطینہ و دیگراخراجات بھی برداشت کرے گی۔سول ایوی ایشن نے ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والی ائیرلائنز کو متعدد بار خبردار کیا تھا کہ خلاف ورزی پر انہیں کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔سی اے اے نے کہا تھا بعض ایئر لائنز دوران پرواز احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کر رہیں ان کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔سول ایوی ایشن نے کہا بعض ایئر لائنز ایئرپورٹس پر اور دوران پرواز احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کررہی ہیں، تمام ائیرپورٹ منیجرز کو کارروائی کیلئے تحریری احکامات جاری کیے تھے۔

جواب دیں