تبدیلی آگئی، سعید اجمل نے بھی مریم نواز کا استقبال کیا

گوجرانوالہ میں ہونے والے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے جلسے میں مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز کا پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ مریم نواز کا جلسے میں موجود پارٹی قیادت اور کارکنان نے اپنےنعروں کے ذریعے بھرپور استقبال کیا۔پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے ہونے والے جلسے میں شرکت کے لیے مسلم لیگ (ن)نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز جاتی امرا سے قافلے کی صورت میں روانہ ہوئی تھیں۔ کہا جاتا ہے کہ کرکٹر صرف تحریک انصاف کے ساتھ ہیں لیکن سعید اجمل نے اس بات کو غلط ثابت کر دیا، مریم نواز کے استقبال کے لئے جگہ جگہ استقبالی کیمپ لگائے گئے تھے شاہدرہ کے ایک کیمپ میں سعید اجمل بھی استقبال کے لئے موجود تھے انہوں نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا استقبال کیا۔

جواب دیں