ڈالر مزید سستا ہو گیا

ملک بھر میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ریکوری جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری کاروبار امریکی کرنسی مزید 37 پیسے سستی ہو گئی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینکمیں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 37 پیسے سستا ہو گیا اور نئی قیمت 162 روپے 49 پیسے ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی سستا ہوا تھا جس کے بعد ڈالر 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا تھا، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 62 پیسے گری تھی اور قیمت 162 روپے 86 پیسے ہو گئی تھی۔

جواب دیں