دبئی، پہلا یہودی کوشر مرکز تیار

اسرائیل سے امن سمجھوتے کے بعد دبئی میں پہلا یہودی کوشر ( حلال تیار کھانوں کا مرکز ) تیار ہے ۔ یہ برج خلیفہ کے سائے میں ارمانی ہوٹل میں قائم کیا گیا ہے ۔ ابھی متحدہ عرب امارات کے ساتھ اسرائیل کے دنگ میل معاہدے کی سیاہی خشک بھی نہیں ہو ئی ادھر وہاں یہودی مہمانوں کی آئو بھگت کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ۔ ارمانی کے شیف کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے اسٹاف کو چھہ ماہ سے تربیت فراہم کر نا شروع کر دی ہے ۔واضح رہے کہ مسلمانوں کے لئے یہودیوں کے ہاتھ کا ذبیحہ کھانا جائز ہے ۔

جواب دیں