بھارت نے پاک فوج کے شہید میجر کی قبر کی تزئین کردی

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں پاک فوج کے ایک شہید میجر محمد شبیر خان کی قبر کی تزئین کردی،بھارتی آرمی کے چنار کور نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے ”ایک سپاہی، خواہ وہ کسی بھی ملک کا ہو، مرنے کے بعد عزت اور احترام کا حقدار ہوتا ہے۔‘‘ تفصیلات کے مطابق بھارتی آرمی نے اپنے خلاف 4 جنگیں لڑنے والی پاکستانی آرمی کے ایک افسر کی قبر کی مرمت اور تزئین کی ہے،بھارتی آرمی نے مقبوضہ کشمیر کے نوگام سیکٹر میں واقع پاکستانی آرمی کے اعزاز یافتہ میجر محمد شبیر خان شہید کی خستہ حال قبر کی مرمت کرکے اسے پہلے جیسی بنا دی ہے۔ میجر محمد شبیر خان کی قبر پر لگی ہوئی لوح کے مطابق، میجر خان پانچ مئی 1972 بمطابق 1630ہجری کو بھارتی فوج کی نویں سکھ ریجمنٹ سے لڑائی میں شہید ہوگئے تھے۔ میجر خان کی قبر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی تھی۔ حکومت پاکستان نے میجر محمد شبیر خان شہید کو جنگ میں ان کی شجاعت کیلئے ستارہ جرأت سے نوازا تھا۔

جواب دیں