حسن علی ری ہیب مکمل، ایکشن میں واپس آنے کے لیے تیار

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی ری ہیب مکمل کرنے کے بعد دوبارہ ایکشن میں واپس آنے کے لیے تیار ہیں۔ کرکٹر حسن علی کا کہنا تھا کہ ان کا ری ہیب مکمل ہوگیا ہے یہ مشکل وقت تھا اب فوکس ٹیم میں واپسی پر ہے، فٹنس ثابت کر کے جلد ٹیم میں واپس آؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان بولرز بھی اچھا کھیل رہے ہیں، جونئیر بولرز کا سینئرز کے ساتھ مقابلہ کرنا اچھی بات ہے، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث روف اچھی بولنگ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بولنگ کوچ وقار یونس کا ہائی پرفارمنس سینٹر میں موجودگی کا فائدہ اٹھایا، انہوں نے انجری سے نہ گھبرانےا ور مضبوط بننے کا مشورہ دیا۔ حسن علی کا مزید کہنا تھا کہ اپنے سیلی بریشن کے انداز کو برقرار رکھنے کے لیے بہت محنت کی ہے۔

جواب دیں