گوجرانوالہ جلسہ سیاسی سرکس تھا

وزیراعظم عمران خان نے گوجرانوالہ کے جلسے کو سیاسی سرکس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں کل دو بچوں اور 12ویں کھلاڑی نے تقاریر کیں، اس جلسے پر بات کردوں گا۔ کنونشن سینٹر اسلام آبادمیں ٹائیگر فورس کے کنونشن سے خطاب میں عمران خان نے کارکنوں کو خاموش کراتے ہوئے کہا کہ اگر آپ چپ نہیں ہوں گے تو کل کے سرکس پر میری گفتگو کو انجوائے کیسے کریں گے؟ انہوں نے کہا کہ میں پہلے ہی ایک انٹرویو میں کہہ چکا تھا کہ ایک نہ ایک دن یہ سرکس ہوگی، نواز شریف اور آصف زرداری کا اتحاد ہوگا، ان کے بچوں نے کل گوجرانوالہ میں خطاب کیا، جنہوں نے ایک گھنٹہ محنت کرکے حلال نہیں کمایا۔ عمران خان نے سابق وزیراعظم کی بیماری کا تذکرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر کہا کہ شیریں مزاری کو رُلانا آسان کام نہیں، وہ بھی نواز شریف کی بیماریوں کا سن کر آبدیدہ ہوگئی تھیں۔

جواب دیں