نیوزی لینڈ، انتخابات کے نتائج میں اپوزیشن نے شکست تسلیم کرلی

نیوزی لینڈ میں عام انتخابات کےسلسلےمیں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، اپوزیشن نے تسلیم کر لیا ہے کہ اب تک کے نتائج کے مطابق وزیرِ اعظم جیسنڈا آرڈرن کی جماعت جیت رہی ہے۔ اپوزیشن پارٹی کے رہنماجوڈتھ کولنز نے وزیرِ اعظم نیوزی لینڈ جیسنڈا آرڈن کو فون پر مبارک باد بھی دے دی۔ نیوزی لینڈ کی اپوزیشن جماعت نیشنل پارٹی کی رہنما جوڈتھ کولنز نے حامیوں سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیبر پارٹی نے انتخابات میں غیر معمولی نتائج حاصل کیے ہیں جس پر وزیرِ اعظم جیسنڈا آرڈرن کو ٹیلی فون کر کے مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جیسنڈا آرڈن وعدہ کرتی ہیں کہ نیشنل پارٹی مضبوط اپوزیشن ثابت ہو گی، ہم حکومت کے ناکام وعدوں کا حساب کتاب کریں گے۔ نیوزی لینڈ میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، جب کہ حتمی سرکاری نتائج کا اعلان ابھی نہیں ہوا ہے۔

جواب دیں