فیصل آباد، بااثر ملزمان نے 2 بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا

فیصل آباد میں بااثر ملزمان نے 2 بہنوں کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا ۔اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ملزمان زیادتی کی ویڈیو بنا کردونوں بہنوں کو بلیک میل کرتے رہے۔شرمناک واقعہ فیصل آباد کے علاقے اشرف آباد میں پیش آیا جہاں بااثر ملزموں نے اپنے 15 ساتھیوں سمیت 2 سگی بہنوں کو اغواء کیا اور 6دن تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے،ملزمان نے لڑکیوں کو نشہ آور مشروب پلاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایااور فحش تصاویر اور ویڈیو بھی بنائیں،ملزمان نے کئی روز تک زیادتی کا نشانہ بنانے کے دونوں بہنوں کو الگ الگ شہریوں میں چھوڑ دیا،ایک بہن کو فیصل آباد کے جھنگ بازار جبکہ دوسری بہن کو گوجرانوالہ لاکر چھوڑا گیا ۔ بات یہی ختم نہ ہوئی متاثرہ خاندان نے بااثر ملزمان سے ٹکر لینے کی بجائے جان چھرانے کیلئے گھر تبدیل کرلیا مگر ملزمان نے ان کی جان نہ چھوڑی اور دوبارہ تنگ کرنے لگے،ملزمان لڑکیوں کو پیچھا کرتے اور ویڈیو بناتے اور آوازیں کستے تھے،پھر ایک روز متاثرہ لڑکیاں اپنی والدہ کے ہمراہ جارہی تھیں کہ ملزمان نے لڑکیوں پر تشدد کیااور اس واقعہ کی بھی ویڈیو بنانے کے بعد فرار ہوگئے،متاثرہ لڑکیوں کی والدہ نے تنگ آکر تھانے میں درخواست دی جس کے بعد 15 ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔