فٹ بالر رونالڈینو کرونا کا شکار

برازیل کے سابق اسٹار فٹ بالر رونالڈینو کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 40 سالہ سابق برازیلین اور اسپین کے فٹ بال کلب بارسیلونا کے لیجنڈری کھلاڑی رونالڈینو عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، جس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو دی ہے۔ رونالڈینو نے اپنے پیغام میں مداحوں کو بتایا کہ ’اُنہوں نے گزشتہ روز اپنا کوویڈ 19 ٹیسٹ کروایا تھا جو کہ مثبت آگیا ہے، لیکن اُن کو کوئی بھی علامات نہیں ہیں اور وہ بالکل ٹھیک ہیں۔‘