حکومت نے گندم کی نئی قیمت مقرر کر دی

لاہور (ویب ڈیسک) ای سی سی نے گندم کی امدادی قیمت 1600روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔ اس سے پہلے بتایا گیا تھا کہ وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں سال 2020۔21 کے لیے گندم کی امدادی قیمت کی منظوری دی جائے گی۔5 ای سی سی کے خصوصی اجلاس کی صدارت مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کريں گے۔ کسانوں کے لیے گندم کی کم از کم امدادی قیمت میں 200 روپے اضافے کی تجویز ہے۔ اگلی فصل کے لیے گندم کی امدادی قیمت 1600 روپے مقرر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اقتصادی رابطہ کميٹی آج گندم کی امدادی قیمت کی باقاعدہ منظوری دے گی۔ رواں سال گندم کی امدادی قیمت 1400 روپے مقرر تھی۔ اس سے قبل ملک میں گندم کی امدادی قیمت میں 300 روپے فی من تک اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا